ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکار امریت پال سنگھ ڈھلون نے پاکستان میں کنسرٹ کرنے کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریت پال سنگھ پاکستان میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کنسرٹ کریں گے۔مذکورہ دعویٰ ایک شخص بنام جنید علی اکبر کے انسٹا ہینڈل کے اسکرین شوٹ پر مبنی تھا۔اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی گلوکار کے
کنسرٹ کے انتظامات کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے اور پھر اس صورتحال کے باعث ہفتے کے اختتام تک اے پی ڈھلون پاکستان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے۔تاہم اے پی ڈھلون نے کہا کہ بعض فراڈ اور دھوکے باز مختلف ملکوں میں ایسے اعلانات کرتے رہتے ہیں، لہذٰا میری درخواست ہے کہ دھوکے میں نہ آئیں اور شوز کے لیے صرف وہی ٹکٹس خریدیں جسکی ہم تصدیق کریں۔