ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بڑی آنت کے کینسر کا علاج ممکن ہے اگر۔۔۔جرمن ڈاکٹر نے مریضوں کو امید کی کرن دکھا دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

برلن(این این آئی) جرمن ماہر ڈاکٹر نے کہاہے کہ اگر ایک سال کے اندر اندر اس کینسر کا علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ اس کو روکنے کا واحد ذریعہ کولونسکوپی معائنہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں ہر سال 60 ہزار مریضوں میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ جن میں ایک تہائی سے زیادہ اس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے

ہیں۔اس کی ایک وجہ برقت تشخیص نہ ہونا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بڑی آنت پر بات کرنا لوگ باعث شرم اور ناخوشگوار موضوع سمجھتے ہیں۔ جس سے سب سے زیادہ نقصان انہیں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بڑی آنت کے کینسر کی خطرناک قسم کے بارے میں جتنی جلدی معلوم ہو جائے، اس کا علاج اتنا ہی آسان ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مردوں میں پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر کے بعد بڑی آنت کا کینسر اموات کی تیسری بڑی وجہ بنتا ہے۔جبکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کے بعد آنت کا کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ بنتی ہے۔ ماہر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ایک سال کے اندر اندر اس کینسر کا علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ اس کو روکنے کا واحد ذریعہ کولونسکوپی معائنہ ہے۔ڈاکٹر اینڈو سکوپ کو آنت میں داخل کرتے ہیں، اینڈو اسکوپ کے سرے پر لگے چھوٹے سے کیمرے کی مدد سے آنتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔معدے کے امراض کے ماہر اس معائنے کے دوران ہی ایسے پولپس کو آنت سے دور کر سکتے اور تباہ کر سکتے ہیں اور اس طرح بڑی آنت کے کینسر کے امکانات کو کئی گنا کم کر دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…