بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا سٹی میئر نتائج پر دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ، ووٹ چوروں کے محاسبے کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) پشاور میں میئر کی سیٹ کیلئے پی ٹی آئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا فیصلہ کرلیا، پشاور کے میئر کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے زبیر علی کامیابی کیجانب بڑھ رہے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی نے سٹی میئر نتائج پر دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جن کا غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔نتائج کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جماعت میئر کے انتخابات میں برتری حاصل کررہی ہے، جس کے خلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی راحت اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جے یو آئی کی برتری سے زیادہ ہے۔راحت اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف شفافیت پر یقین رکھتی ہے تاہم ووٹ چوروں کا محاسبہ کریں گے اور 20 کروڑ روپے سے زائد روپے لگانے والے امیدوار کا احتساب ہونا بھی چاہیے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ویلج کونسل، نیئرہوڈ کونسل پر امیدواروں کو پیسے کی چمک دمک دکھائی گئی جب کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار کرایا گیا اور پولنگ عملے کو بھی نوازشات کی آفرز ہوئیں جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…