جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے،شاہ محمود قریشی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے،مسئلہ طالبان کا نہیں،مسئلہ 38ملین افغان عوام کا ہے،افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں،افغانستان کو ادویات،خوراک، کی فوری ضرورت ہے،تنخواہ دینے کے

پیسے ہوں گے تو اسکولز بھی چلیں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انہوںنے کہاکہ 20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 437وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے ، افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے،افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہت بڑی پیشرفت ہے،پاکستان،سعودی عرب نے ملکر کردار ادا کیا۔ شا ہ محمود قریشی نے کہاکہ دفتر خارجہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام اداروں اور ان سے متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ طالبان کا نہیں،مسئلہ 38ملین افغان عوام کا ہے،افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں،افغانستان کو ادویات،خوراک، کی فوری ضرورت ہے،تنخواہ دینے کے پیسے ہوں گے تو اسکولز بھی چلیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے،اتنے ممالک کے نمائندگان کا پاکستان آنا بہت بڑی پیشرفت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور غیر ملکی میڈیا، جنہوں نے اس غیر معمولی اور تاریخی اجلاس کو رپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…