بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو ہو گا

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس (آج)منگل کو ہو گا ،جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو او آئی سی اجلاس بارے اعتماد میں لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ،بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کونسل آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کیلئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس میں کے پی ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیاں کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ،جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی،میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…