ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مختیاراں مائی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، ڈی پی او مظفرگڑھ نے سکیورٹی دینے سے انکار کردیا ہے، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے ،وسیم نامی شخص نے عدم سکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختیاراں مائی کے گھر اسلحہ لہرا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی
اور فرار ہو گیا،مختیاراں مائی نے واقعہ کی رپورٹ تھانہ سٹی علی پور کی، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، مزید مختیاراں مائی کے مطابق وہ اپنی سکیورٹی واپسی کے حوالے سےڈی پی او مظفر گڑھ آفس گئی، جس پر ڈی پی او حسن اقبال نے انہیں سکیورٹی دینےکی یقین دہانی کرائی، مگر ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود سکیورٹی بحال نہیں کی گئی ہے۔