اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پولیس کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا فون نمبر اور رہائشی پتہ ظاہر کرنے کے بعد ان کے گھر کے باہر چاہنے والوں کا رش لگ گیا ہے جس کے باعث وسیم اکرم مداحوں کی محبت سے پریشان ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وسیم اکرم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتار عمل میں نہیں آسکی تاہم پولیس کی جانب سے وسیم اکرم اور رہائش گاہ کا پتہ ظاہر کر دیا گیا جس کے باعث وسیم اکرم کے گھر کے باہر مداحوں کا رش لگ گیا ہے لوگ جوک در جوک انہیں ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں جمع ہو رہے ہیں جبکہ انہیں میسجز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں جس نے وسیم اکرم کو پریشان کر دیاہے۔وسیم اکرم نے موبائل فون نمبر اور رہائش کا پتہ ظاہر کرنے پر پولیس اہلکاروں سے ناراضگی کا اظہار بھی کیاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں