ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بابراعظم اور محمد رضوان ٹی 20 کی ’’جوڑی نمبرون‘‘ قرار، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)بابراعظم اور محمد رضوان ٹی 20 کی ’جوڑی نمبرون‘ بن گئے جب کہ اوپننگ شراکت میں دوسروں کو کوسوں پیچھے چھوڑدیا۔بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کو راس آگئی، دونوں نے رواں برس مختصر فارمیٹ

کے زیادہ تر میچز میں مل کر ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، اسی شاندار کارکردگی نے انھیں ٹی 20 انٹرنیشنلز کی جوڑی نمبر ون بنا دیا،انھوں نے ایک سال میں 4 مرتبہ ٹیم کو 150یا زائد رنز کا آغاز فراہم کیا۔سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17.4 اوورز میں بابر اور رضوان کے درمیان 197 رنز کی اوپننگ شراکت بنی، حال ہی میں کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں پاکستانی اوپنرز نے158 رنز بنائے۔اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف152 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی تھی، دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں نے حریف بولرز کی دل کھول کر کلاس لیتے ہوئے ٹیم کو 10 وکٹ کی یادگار فتح سے ہمکنار کیا تھا۔اس سے پہلے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف بابراعظم اور محمد رضوان نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، الگ الگ کنڈیشنز میں شاندار اننگز دونوں اوپنرز کی نئی گیند کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں مہارت کا ثبوت ہیں۔مجموعی طور پر دونوں نے2021 میں 25 اننگز کے دوران 57.50 کی اوسط سے 1380 رنز بنائے، اس دوران رن ریٹ 8.10 رہا، انھوں نے 6 مرتبہ سنچری پلس اور 3 بار ففٹی سے زائد کی شراکتیں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…