مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب میں مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقا کی ادائیگی کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں خوشک سالی اور
بارش نہ ہونے کے باعث پورے سعودی عرب میں مسلمانوں نے نماز استسقا کی ادائیگی کی ۔رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز استسقا ادا کی گئی جس میں صوبے کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازاستسقا ادا کی گئی جس میں شہزادہ فیصل بن سلمان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی نمازاستسقا ادا کی گئیں جن میں گورنرز، حکام، شہریوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث نمازاستسقا ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالی سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔