ََََراولپنڈی(این این آئی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو ایک علیحدہ لازمی مضمون کے
طور پڑھانے کی ہدائیت جاری کر دی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ملک غلام فرید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو واضح کیا گیا ہے کہ اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کو بطور لازمی مضمون پڑھا پڑھایا جائے اس مقصد کے لیے سرکاری اداروں کے سربراہان اپنے دائرہ اختیار رہتے ہوئے قابل اساتذہ کو فرائض سونپیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں کے لیے قابل اوراہل عملے کا انتظام ناگزیر بھی ہے اس ضمن میں ہر پرائیویٹ اسکول کے سربراہ،مینجمنٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ قرآن پاک کو ایک الگ مضمون کے طور پر اہل عملے کے ذریعے پڑھایا جا رہا ہو۔