اسلام آباد(آن لائن ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں ان کے پارٹی کی اعلی ترین قیادت سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ اس کا باضابطہ اعلان 14اگست کو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے اپنے ساتھیوں سے صلح مشورے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،14اگست کو نوازشریف کی اہلیہ ملتان کا دورہ کرینگی جس کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کی جائیگی جس میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ نوازمیں شمولیت کا اعلان کرینگے، جاوید ہاشمی کو لاہورسے الیکشن لڑانے اوربعد میں انہیں وزارت بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔