بہاولنگر(این این آئی) پنجاب میں آزاد افراد الیکشن نہیں لڑ سکیں گے جس کیلئے پینل میں الیکشن لڑنے کیلئے آزاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں باقاعدہ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد آزاد امیدواروں کے ارمانوں پر اوس پھر گئی ہے جس کیلئے آزاد امیدواروں نے اپنے پینل تشکیل دینے کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں سے روابط شروع کردیئے ہیں
میئر‘ ڈپٹی میئر‘ کونسلرز کا بھی جوائنٹ پینل بنانا ہوگا جس کیلئے یہ انتخابات عام امیدوار کیلئے مشکل پیدا کریگا کونسلر کے انتخاب کیلئے عمر 21سال میئر و ڈپٹی میئر کیلئے 25سال مقرر کردی گئی ہے پہلے اجلاس کے 60دن کے اندر اندر حلف اٹھانا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت 31دسمبر کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نئے انتخابات کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔