جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

غیر مستحکم افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں، افغان قائم مقام وزیر خارجہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

کابل ( آن لائن) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افغانستان کو غیر مستحکم کرنا یا کمزور افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کے 34 میں سے 10 صوبوں میں لڑکیاں بارہویں جماعت تک اسکول جارہی ہیں، جبکہ نجی اسکول اور یونی ورسٹیز بلا روک ٹوک کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 بلین منجمد افغان اثاثوں کو جاری کیا جائے، ہر گزرتے دن کیساتھ ہم تجربہ اور مزید پیشرفت حاصل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنیوالی 100فیصد خواتین دوبارہ ملازمت پر آچکی ہیں، طالبان مخالفین کو ہدف نہیں بنا رہے، انہیں عام معافی، تحفظ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے اپنے اقتدار کے پہلے مہینوں میں غلطیاں کی ہیں، مزید اصلاحات کے لیے کام کریں گے جس سے قوم کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکا وقت کے ساتھ افغانستان کیلئے پالیسی تبدیل کرلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…