ممبئی (این این آئی) پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاطف اسلم اسلام آباد میں ہونیوالے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔دو روز قبل اسلام آباد میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی، سٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پر
عاطف اسلم نے کنسرٹ روک دیا۔اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عاطف اسلم نے خاتون کو سٹیج پر بلا کرتسلی دی اور کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کیخلاف ایکشن کی اپیل بھی کی ہے۔