بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل ہوگا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  منگل کو ہوگا ،وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ قازقستان کی

سکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی،کابینہ افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور کریگی ۔ ذرائع کے مطابق شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی سٹریم لائن کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی،اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…