ریاض(نیوزڈیسک) پاکستانی سفارتخانے میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر منظور الحق نے بتایا کہ سعودی عرب میں بیس لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں انہیں پاسپورٹ کی تجدید کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے اب روزانہ بارہ سو پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ آن لائن اور موبائل فون سروس بھی شروع کی گئی ہے جس پر آنے سے پہلے وقت طے کر کے سعودی عرب میں موجود پاکستانی انتظار کی کوفت سے بچ سکیں گے