جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت کی معطلی ،تحریک انصاف میں ”تبدیلی“ آنے والی ہے

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت کی معطلی ،تحریک انصاف میں ”تبدیلی“ آنے والی ہے،پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کرنے کے بعد پارٹی ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے والے ہم خیال رہنماﺅں کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں موجود ایک گروپ کی جانب سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت کے فیصلےپر تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں ۔بتایا گا ہے کہ یہ گروپ جسٹس (ر) وجیہہ الدین پر مشتمل ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے باقاعدہ تحریک چلانے کی بھی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کے بعدمذکورہ رہنماﺅں نے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں اور اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کئے گئے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ آئین مجھے اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے . اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا میں جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کر سکتا . میرے بارے میں ایسی باتیں ہونگی تو پارٹی کو نقصان پہنچے گا. پارٹی کارکن ہوں اور رہونگا .سارے معاملات سامنے آئیں گے تو جواب دونگا ۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائر ڈ وجیہہ الدین نے کہاکہ انصاف کےلئے جدو جہد کرتا رہونگا پارٹی کا رکن اور رہونگا عمران خان کے ہر اچھے فیصلے کے ساتھ رہونگا میں جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کرسکتا میں پارٹی کے خلاف کیسے جاسکتا ہوں انہوںنے کہاکہ معطلی کا فیصلہ ابھی نہیں دیکھا میرے بارے میں ایسی باتیں ہونگی تو پارٹی کو نقصان پہنچے گا انہوںنے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ آپ ساتھ ہیں تو پارٹی بنا رہا ہوںمیری وجہ سے پارٹی میں بہت سے لوگ شامل ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات اچھے ملاحول میں ہوئی تھی اچھا ماحول کیسے خراب ہوامعلوم نہیں .انہوں نے سارے معاملات سامنے آئیں گے تو اس کا جواب دونگا میرے بارے میں بہت سے لوگ اچھی رائے رکھتے ہیں اظہار رائے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ آئین مجھے اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ اندر بیٹھ کر ہی پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مخالفین نے مل کر بھی پارٹی کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے سینئر رہنماﺅں پر بے بنیاد الزام عائد کر کے پہنچایا صرف چیئرمین کو ہی اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرسکے کہ کیا چیز پارٹی کے بہترین مفاد میں ہے۔بدھ کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے چار اگست کو پارٹی کے اندرونی معاملات پر میڈیا میں بات کرنے سے منع کرنے کے سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے باوجود پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ اس نوٹیفکیشن میں عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ جو بھی پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں لائیگا اس کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی جائیگی۔ عمران خان نے کہا کہ چونکہ انہوں نے ہمیشہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا انتہائی احترام کیا ہے اس لئے چند روز قبل ان سے تین گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اس امر پر افسوس کا اظہارکیا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بے بنیاد الزامات کے ذریعے تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں کو بدنام کر کے پارٹی کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا تمام مخالفین مل کر بھی نہیں پہنچا سکتے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حقائق کی روشنی میں اور چار اگست کو جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین عمران خان کے پاس جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔عمران خان نے واضح کیا کہ پارٹی کے آئین کے مطابق صرف چیئرمین کو ہی اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرسکیں کہ کیا چیز پارٹی کے بہترین مفاد میں ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…