لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا جن میں را عثمان، اسرار الدین، عمران اور شیخ ہامون شامل ہیں ۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کی کاروائی کرنا چاہتے تھے تاہم انکی نشاندہی پر مزید اہم گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں