اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد بیان دینا مہنگا پڑ گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کی چیئر پرسن کے الیکشن کیلئے آج (7دسمبرکو)بلایا جانے والا اجلاس چانک
ملتوی کر دیا گیا،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ را ئع کے کا کہنا ہےکہ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ جی ڈی اے کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جی ڈی اے نے سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن کیلئے نامزد کیا تھا، ذ رائع کے مطابق چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو پیغام پہنچایا ہے کہ وزیراعظم آپکے بیان سے سخت ناراض ہیں، سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سائرہ بانو سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پالیسی دی گئی تو سائرہ بانو نے لطیف پیرائے میں جواب دیا کہ رات کو سونے سے پہلے کنڈی لگالیں، کھلے برتنوں کو ڈھک دیجئے،گیس کے ہیٹر کو بند کریں تو گیس کا مین والو بھی بند کردیں ، بجلی کی چیزوں کو ہاتھ مت لگائیں، دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، اس جواب پر قہقہے لگے۔