بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) ہوگا، سترہ نکاتی ایجنڈا جاری

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کو ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ سانحے پر بھی بات چیت کی جائیگی اور واقعے کے ملزمان کے خلاف کارروائی پر اجلاس کے شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے (آج)منگل کے اجلاس کا 17 نکاتی

ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پربریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کی منظوری دی جائے گی جبکہ انٹرنیشنل این جی اوز کے لیے ویزے کے طریقہ کار کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔عمر سعید خان کو سیکیورٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیے جانے کی منظوری دی جائے گی اور گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی مارکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری دی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی سال 20-2019 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ معاشی اعشاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور شعبہ زراعت کی 5 بڑی فصلوں سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں یوریا فرٹیلائزر کی ٹی سی پی کے ذریعے درآمد سے متعلق رولز 2004 میں جزوی استثنیٰ کی منظوری دی جائے گی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…