بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔وکیل درخواست گزار رائے نواز کھرل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا

کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے، سابق چیف جسٹس اگر پہلے یا بعد میں ملک سے فرار ہوگئے تو کیا ہوگا، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے یا اس کو کہیں پاسپورٹ سرینڈر کرے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا کام ہے اس عدالت کا کام تو نہیں ہے، آپ توہین عدالت کے کیس میں کیسے پارٹی بن سکتے ہیں۔درخواستگزار نے وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق سب معلومات رکھتا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کو چھوڑیں وہ جانیں اور وہ جانیں، توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔ عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور مقدمے میں بطور پارٹی شامل ہونے سے متعلق درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، توہین عدالت کا معاملہ خاص طور پر ایک مبینہ توہین کرنے والے اور عدالت کے درمیان ہے،توہین کرنے والے کے علاوہ کوئی اور کیس میں فریق ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، توہین عدالت کیس میں فریق بنانے کی درخواست غلط فہمی کا نتیجہ ہے، یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…