لندن (این این آئی)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایروناٹیکل انجینئر نے مسلسل ایک سال محنت کے بعد 2014می میں ملائیشین جہاز کے تباہ ہونے کے ممکنہ مقام کا پتہ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق 2014 میں ریڈار سے
غائب ہونے والے ملائیشین جہاز MH370 کا ملبہ تاہم نہیں مل سکا اور یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ اس پرواز کے 239 مسافروں اور عملے کے ارکان کے ساتھ کیا ہوا، تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایروناٹیکل انجینئر نے مسلسل ایک سال محنت کے بعد جہاز کے تباہ ہونے کے ممکنہ مقام کا پتہ لگا لیا ہے۔برطانوی ماہر رچرڈ گوڈفری کے مطابق بوئنگ 777 مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے 2 ہزار کلومیٹر دور مغرب میں بحر ہند میں گر کر تباہ ہوا، رچرڈ کی اس تحقیق کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے متعدد اعداد و شمار کی جانچ کے بعد حادثے کے ممکنہ مقام کا پتہ لگایا، جسے خاصا سراہا جارہا ہے۔