پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر چلنے کی پابندی لگادی

datetime 5  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں کو اہم شاہراہوں پر چلنے کی پابندی لگاتے ہوئے متعلقہ حکام کو روٹ پرمٹ،رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والے رکشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حکومت سندھ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف حکم امتناع خارج کردیا۔ عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ روٹ پرمٹ، رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والے موٹر سائیکل چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کیے جائیں، چالان کیا جائے اور رکشے بند کیے جائیں۔ ہرمہینے عدالت میں کارروائی سے متعلق رپورٹ دی جائے۔واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مارچ 2014 میں چنگ چی رکشہ کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پابندی عائد کی تھی تاہم چنگ چی رکشہ مالکان نے حکومتی فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے حکم امتناع حاصل کرلیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…