جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

4وزرائے خزانہ ،6سیکرٹریزخزانہ ،7چیئرمین ایف بی آر تبدیل ہوئے ، پی ٹی آئی دورحکومت میں اقتصادی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے باوجود رزلٹ نہ مل سکا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اقتصادی ٹیم میںبڑے پیمانے پر تبدیلیاںکی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر اور شوکت ترین کی صورت 4 وزرائے خزانہ بدلے جا چکے ہیں

اورشوکت ترین اس وقت مشیر خزانہ ہیں۔ اب تک چار وزرائے خزانہ کے علاوہ سات چیئرمین ایف بی آر اور تازہ تبدیلی چھٹے سیکرٹری خزانہ کی تبدیلی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔سال 2018 میں عارف احمد وفاقی سیکرٹری خزانہ تھے، مارچ 2019 میں انہیں ہٹا کر یونس ڈھاگہ کو یہ عہدہ سونپا گیا، صرف 2 ہی ماہ بعد ایک اور نئی تبدیلی کے ساتھ نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ بن گئے۔اس کے بعد 2020 میں کامران علی افضل کو بطور سیکرٹری خزانہ لگایا گیا، پانچ ماہ بعد پھر قلمدان تبدیل ہوا اور مئی 2021 میں یوسف خان سیکرٹری خزانہ تعینات ہوئے۔ اس وقت حامد یعقوب شیخ بطور ایڈیشنل سیکرٹری انچارچ وزارت خزانہ تعینات ہیں۔ٹیکس محاصل میں اضافے کے لیے ساڑھے 3 سال میں 7 چیئرمین ایف بی آر بھی تبدیل ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی جب برسر اقتدار آئی تو اس وقت رخسانہ یاسمین چیئرپرسن ایف بی آر تھیں، حکومت نے آتے ہی محمد جہانزیب خان کو عہدہ دے دیا، بعد ازاں شبر زیدی، نوشین جاوید، محمد جاوید غنی اور عاصم احمد کی صورت تبدیلی آئی۔اب ڈاکٹر محمد اشفاق چیئرمین ایف بی آر کے طور پر فرائض سر انجام دے ہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…