اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

جب تک اثاثہ بیس اکانومی نہیں ہو گی سود سے نجات حاصل نہیں کر سکتے ، عدالتی معاون انور منصور خان کے وفاقی شرعی عدالت میں اہم دلائل

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی شرعی عدالت نے سود کیخلاف شرعی درخواستوں پر سماعت کل جمعہ تک ملتوی کر دی جبکہ عدالتی معاون انور منصور خان نے کہا ہے کہ جب تک اثاثہ بیس اکانومی نہیں ہو گی،تو سود سے نجات حاصل نہیں کر سکتے، کاغذی منی کے استعمال سے

استحصال کو نہیں روک سکتا، میں کوئی مفتی یا عالم نہیں،دنیا کی کتابوں سے جو پڑھا وہ بیان کر رہا ہو۔ جمعرات کو چیف جسٹس شرعیت کورٹ نور محمد مسکانزئی نے کیس کی سماعت کی ۔عدالتی معاون انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اثاثہ بیس اکانومی نہیں ہو گی،تو سود سے نجات حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ کاغذی منی کے استعمال سے استحصال کو نہیں روک سکتا، کووڈ کے دوران کاغذی منی(money) کی ٹرانزیکشن بند ہوئی تو سارا سسٹم نیچے آ گیا۔ انور منصور خان نے کہاکہ قرآن پاک میں ربا کی خاص تعریف نہیں ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں انٹرسٹ ربا میں نہیں آتا۔ انہوںنے کہاکہ ایسے لوگوں پر مجھے ہنسی آتی ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ،انٹرسٹ کا لفظ دراصل ربا کا ہی متبادل ہے۔میں کوئی مفتی یا عالم نہیں،انور منصور خان نے کہاکہ دنیا کی کتابوں سے جو پڑھا وہ بیان کر رہا ہو،دنیا میں خریدوں فروخت میں اشیاء کے تبادلہ کا تصور ختم نہیں ہوا،آئین ہر قسم کے استحصال کی ممانعت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ربا بھی استحصال کی ایک قسم ہے۔کیس کی سماعت کل جمعہ تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…