اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کا بینہ نے فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی کی پلاٹ الاٹمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق نئی پالیسی کے تحت گریڈ22 کے
افسروں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو دوسرے پلاٹ کی الاٹمنٹ کو ختم کردیاگیا ہے اور تمام صو ابدیدی کوٹے ختم کردیےگئے ہیں ۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔ آئندہ عمر کی سنیارٹی کے اصول پر ہی الاٹمنٹ کی جا ئے گی۔ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کا 20فیصد کوٹہ بھی عمر کی سنیارٹی کے اصول پر استعمال کیا جا ئے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی آئندہ صرف جوائنٹ وینچر پالیسی ‘ لینڈ شیئرنگ اور لینڈ پرچیزنگ پالیسی کے تحت اراضی حاصل کرے گی۔ سیکشن فور کے تحت لینڈ ایکو زیشن نہیں کی جا ئے گی۔ ممبر شپ ڈرائیو میں رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی ۔ ممبر شپ کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سرونٹ ہونا لازمی ہوگا۔