ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے، ڈاکٹر معید یوسف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر برائے قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے،بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ،

بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، افغانستان میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاء حاصل کرنے کیلئے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کردی۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں دنیا سے گزارش کروں گا کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…