اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی کو معاون خصوصی برائے ای کامرس مقرر کر دیا ۔ اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نو ٹیفیکیشن جار ی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ایک او ر رکن کا اضافہ کرتے ہوئے عون عباس کو اپنا معاون خصوصی مقر ر کر دیا۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق اس طرح وفاقی کابینہ میں تعدا د 53 ہوگئی ہے جو کسی بھی حکومت میں سب سے زیادہ ہے۔ کابینہ میں 17غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔ عون عباس کی شمولیت کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد 17ہوگئی ہے وفاقی وزرا کی تعداد 27جبکہ وزیر مملکت کی تعداد 4 ہے۔ 17معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے تما م 5 مشیر بھی غیر منتخب ہیں۔