لاہور(آن لائن)کسانوں کیلئے بری خبر آگئی،کھاد کی آٹھ اقسا م کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث 8 اقسام کی
کھادوں کی قیمت میں 2 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے، اگست 2020 کے مقابلے میں اگست 21 کے دوران ڈائی امونیم فاسٹفیٹ کی قیمت 3422 سے بڑھ کر 5856 روپے بی بیگ تک پہنچ گئی ہے۔نائٹرو فاسٹ کی قیمت 2558 روپے سے بڑھ کر 3922 روپے فی بیگ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نائٹرو فاسفیٹ پوٹاش کی قیمت 2941 روپے سے بڑھ کر 4053 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سپر فاسفیٹ جی آر 19 کی قیمت 1072 روپے سے 1462 روپ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پوٹاشیم کی قیمت 4206 سے بڑھ کر 4969 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سونا یوریا کی قیمت 1650 روپے سے بڑھ کر 1765 روپے تک پہنچ گئی ہے، تیرہ یوریا، سبز یوریا، شاندار یوریا کی قیمت 1628 روپے سے بڑھ کر 1732 روپے تک پہنچ گئی ہے۔کیلشیم امونیم نائٹریٹ کی قیمت 1537 روپے سے 1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔