بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

درختوں پر چڑھنے سے دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(نیوزڈیسک) ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھنے اور شاخوں پر خود کو متوازن رکھنے سے یادداشت اور دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔امریکی یونیورسٹی نے 18 سے 59 ایسے افراد کی معمول کی یادداشت کا جائزہ لیا جنہیں بتائے جانے والے نمبر الٹی ترتیب (ریورس آرڈر) میں طے کرنے تھے ان میں سے بعض افراد کو رکاوٹیں عبور کرنے والی سرگرمیاں 2 گھنٹے تک کرائی گئی تھیں جن میں درختوں پر چڑھنا، ننگے پیر دوڑ اور کاوٹیں عبور کرانا شامل تھا جب کہ دوسرے گروپ کو یوگا اور کچھ لیکچر دیئے گئے اور اس سے قبل ان دونوں گروہوں کو اس سے پہلے اور بعد میں یادداشت کے ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔تحقیق کے مطابق نتائج کے تحت جو افراد درخت پر چڑھے اور رکاوٹیں عبور کیں صرف انہوں نے ہی یادداشت اور دماغی صلاحیت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھ کر خود کو متوازن کرنے کا عمل پیروں ، بازوں اور پورے جسم کو ان دیکھے انداز میں سیدھا رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہےاور اسی طرح رینگ کر رکاوٹوں کے نیچے سے گزرنے کا عمل بھی فوری طور پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا بھی جسمانی اعضا کو منظم رکھنے کا ایک عمل ہے لیکن اس میں انسان پرسکون انداز میں رہتا ہے اور کم کم حرکت کرتا ہے لیکن یوگا کرنے والے افراد میں کوئی خاص صلاحیت پیدا نہیں ہوئی۔ ماہرین کےمطابق اگر آپ اپنی یادداشت اور ذہنی صلاحیت بڑھانا چاہتے ہیں تو ننگے پیر چلیں، درختوں پر چڑھیں اور رکاوٹیں عبور کریں اس طرح ذہنی سرکٹ بہتر ہوگا اور مجموعی دماغی کیفیت بہتر ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…