منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ بھی بنگلادیش کو شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی،بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی،قومی ٹیم نے بنگلا دیش کا 109 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا،فخر زمان نے 57 رنز کی ناقابل شکست

اننگز کھیلی ،مین آف دی میچ قرار پائے ،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ  پیر کو ڈھاکا میں کھیلا جائیگا ۔میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 5 کے مجموعے پر اس کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد نجم الحسین شانتو اور عفیف حسین نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 51 تک پہنچایا، اس موقع شاداب خان نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ذریعے عفیف کی اننگز کا خاتمہ کیا اور وہ 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔بنگلہ دیش کی طرف سے نجم الحسین شانتو نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے اور وہ شاداب کی گیند پر انہی کو کیچ تھماکر میدان سے رخصت ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2 جبکہ محمد وسیم، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 2

وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔محمد رضوان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔دوسرے میچ میں فتح کے بعد تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0ـ2 کی برتری حاصل ہوگئی، دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…