اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے موجودہ قانون سازی کو آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ قرار دیدیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے موجودہ قانون سازی کو آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پر حملہ ہے ،الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ ڈسکہ الیکش چور عمران صاحب اگلے الیکشن پہ ڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی بلڈوز کر رہے ہیں ،موجودہ قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے ،قانون سازی ماورائے آئین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،یہ ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پر حملہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ عوام کی رائے کے قتل کے سازش اور منصوبہ بندی ہے ۔انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات سازش ، دھونس اور دھمکی سے نہیں بلکہ پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی نہیں بلکہ سلیکٹڈ عمران صاحب کا الیکشن چوری کا منصوبہ ہے،انشاء اللہ ایوان کے دونوں اطراف عوامی نمائندے عوام کی رائے کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں عوام کے ووٹ چوری کی تاریخی اور بد ترین مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کو پتہ ہے کہ عوام نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو ووٹ نہیں دینا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پہلے اٹھارویں ترمیم نشانہ تھی، اب پورا آئین کی نشانے پر ہے ،آئین عوام کو آزادی، حقوق، وسائل میں حصہ دیتا ہے، اس کے نہ ہونے سے حادثے ہوئے ،عوام کا حق انتخاب چھیننا عملا آئین کو دفن کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ تین سال سے پاکستان کی عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،تین سال سے پاکستان کے عوام الیکشن چوری کی وجہ سے مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…