منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رہائی کے بعدآریان خان کامستقبل کیسا ہوگا؟ خاتون نجومی نے بڑے دعوے کردئیے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آریان خان 24 برس کے ہوگئے ہیں، لیکن اس برس ان کی سالگرہ کافی خاموشی کے منائی گئی۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ آریان خان کو گزشتہ ماہ کے اوائل میں ممبئی کروز ڈرگ کیس میں گرفتاری اور قید کے دوران کافی مشکل وقت کا سامنا رہا اور آریان نے تین ہفتے سے زیادہ وقت

جیل میں گزارا۔اب تاش کے پتوں کو پڑھنے اور اس سے حالات زندگی بتانے والی ایک معروف خاتون جانوی گور نے آریان کی زندگی کو اس حوالے سے پڑھنے کے بعد اسے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آریان کا پیدائشی سال 1997 چینی جوتشی کے حساب سے آکس (بیل) کا سال ہے اور سال 2021 بھی اتفاق سے آکس کا سال ہے، لہٰذا یہ سال تبدیلی اور زندگی میں کچھ دوبارہ سے کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ آریان کی زندگی میں توازن سال 2025 کے قریب آئیگا، جبکہ اگلے چار برس انھیں اپنے بارے میں آگہی حاصل کرنے اور اسے شیئر کرنے کا دورانیہ ہے، ان کی روح نجات کی متلاشی ہے۔شاہ رخ خان جیسے اہم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے یقینا ان کیلئے کچھ مسائل ہیں تاہم آکس کا سال انھیں حقائق کو دیکھنے اور اسے سمجھنے میں معاون ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہوکر وہیں اپنا خاندان تشکیل دیں گے، جبکہ بلیاں بھی ان کی خوش بختی کیلئے اہم ہیں انھیں بلیوں کو اپنے ارد گرد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آریان کا سماجی حلقہ محدود ہوسکتا ہے لیکن وہ یقینا اپنی قسمت آزمانے کیلئے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا رخ کریں گے، تاہم انھیں بڑی کامیابی سماجی خدمات اور انسانی فلاح و بہبود کے کاموں سے ملے گی جبکہ وہ ایک فنکار ہونے کے حوالے سے اس کے فروغ کیلئے بھی کام کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…