اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لئے شرط رکھ دی

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لئے قانون سازی کی تفصیلات تحریری طور پر فراہم کرنے کی شرط رکھ دی،اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں۔

اپوزیشن کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے بلوں کی تمام تفصیلات تحریری طور پر فراہم کی جائیں، اس کے بعد ہی مذاکرات شروع کریں گے۔اسپیکر سے ملاقات کے بعد اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطوں میں ہیں،اتحادی جماعتوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے،اپوزیشن کو جلد تحریری طور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا رابطہ ہوا ہے،وزیر اعظم نے اسپیکر کو اپوزیشن جماعتوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین،انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…