ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا، گپٹل چار رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، کین ولیمسن نے پانچ رنز بنائے اور وہ بھی ووکس کا شکار بنے۔ کانوے نے 46 رنز بنائے اور لیونگ سٹون کا شکار بنے،

گلین فلپس صرف دو رنز بنا سکے۔ نیشم نے 26 رنز بنائے،مچل نے 73 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، مچل کی شاندار کارکردگی نے نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 19 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی،انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو نے 17 گیندوں پر 13 رنز بنائے تھے کہ انگلینڈ کے مجموعی سکور 37 پر کین ولیمسن کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کا مجموعی سکور 53 ہوا تھا کہ جوز بٹلر 29 رنز بنا کر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے، ڈیوڈ میلان نے 41 رنز بنائے اور ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لیام لیونگ سٹون نے دس گیندوں پر 17 رنز بنائے اور نیشم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، معین علی نے شاندار 51 رنز بنائے۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور جیتنے کے لئے 167 رنز کا ہدف دیا۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 راؤنڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا،دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں۔ 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی

یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب گروپ 2 میں ناقابل شکست رہنے والے گرین شرٹس کا خوف ابھی سے کینگروز کے اعصاب پر سوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خود کوچ جسٹن لینگر نے اس بات کا اعتراف کیاکہ اس وقت پاکستان ایک

انتہائی متوازن سائیڈ ہے، انھوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اس وقت کھیل کے سپر اسٹار ہیں، ان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز اور 2 انتہائی بہترین اسپنرز موجود ہیں، ہماری طرح وہ بھی ایک متوازن سائیڈ ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ یہ ایک کرکٹ کا بہترین مقابلہ ثابت ہوگا۔لینگر ہدف کے تعاقب کی صورت میں اعصاب کو کنٹرول میں رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جراتمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے میگا ایونٹ میں ہم نے 7 بیٹرز اور 4 بولرز کو میدان میں اتارا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…