بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امارات کا اپنی شاہراہوں پر از خود چلنے والی کاروں کی جانچ کرنے کا اعلان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اپنی شاہراہوں پر از خود چلنے والی کاروں کی جانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ از خود کاریں چلانے کا تجربہ کرنے والا مشرقِ اوسط میں پہلا اور دنیا کا دوسرا ملک ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے یو اے ای میں یہ ایک اور نئی جدت متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرز کی گاڑی کے بارے میں

ہماراہدف یہ ہے کہ یہ زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد ہو۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آج میں نے دبئی ایکسپو 2020 میں کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔اس میں ہم نے وزارت داخلہ کی یواے ای کی شاہراہوں پر ازخود چلنے والی کاروں کا تجربہ شروع کرنے کے بارے میں پیش کردہ درخواست کی منظوری دی ہے اور اس کی رپورٹ کونسل کو پیش کردی ہے تاکہ اگر وزارت داخلہ مجاز حکام کے ساتھ مل کراس ٹیکنالوجی کو اختیار کرتی ہے تواس کی مستقل منظوری دی جاسکے۔شیخ محمد بن راشد نے یواے ای میں ریٹائرڈ غیرملکیوں کو اقامت کی اجازت دینے سے متعلق قواعد وضوابط کی بھی منظوری دے دی ہے۔ان کے تحت غیرملکی ریٹائرمنٹ کی صورت میں یواے ای ہی میں مقیم رہ سکتے ہیں۔حاکم دبئی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں ہرکسی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے وفاقی حکومت میں خصوصی فنڈزکی پالیسی کی بھی منظوری دی ہے۔اس کے قواعد وضوابط کے تحت سرکاری ادارے اپنے ترقیاتی پروگراموں کیلیے ازخود فنڈز فراہم کرنے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کار سرکار کی پیداواریت اور لچک داری کو بڑھانا ہے تاکہ عوام کے لیے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…