منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد

اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے،دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس دوران، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب)،شاداب خان (نائب کپتان، ناردرن)،آصف علی (ناردرن)،فخر زمان (خیبر پختونخوا)،حیدر علی (ناردرن)،حارث رؤف (ناردرن)،حسن علی (سینٹرل پنجاب)،افتخار احمد (خیبر پختونخوا)،عماد وسیم (ناردرن)،خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)،محمد نواز (ناردرن)،محمد رضوان (وکٹ کیپر، خیبرپختونخوا)،محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)،سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ)،شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)،شاہنواز دہانی (سندھ)،شعیب ملک (سینٹرل پنجاب)،عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) جبکہ اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر) شامل ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…