پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلین ہم منصب کی ملاقات

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے انکی آسٹریلین ہم منصب ماریس پین نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے

مابین دو طرفہ تعلقات ،مشترک تاریخی حوالوں ، عوامی روابط اور کرکٹ سے لگاؤ جیسے یکساں عوامل سے عبارت ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی ،تعلیمی، دفاعی، زرعی و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کا قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے، پاکستان، افغانستان میں بدامنی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، افغانستان میں چالیس سالہ جنگ و جدل کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں شدید معاشی بحران کے پیش نظر، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان شہریوں کی معاشی و انسانی بنیادوں پر معاونت کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے،عالمی برادری کو افغانستان کے حوالے سے چیلنجز اور روشن امکانات دونوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان کے جلد انخلاء کے سلسلے میں جاری پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے 37 ممالک کے 21000 باشندوں کو افغانستان سے محفوظ انخلاء میں معاونت فراہم کی، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے کثیر جہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا ۔ شاہ محمو دقریشی نے کہاکہ آسٹریلیا میں مقیم ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانی اور مختلف آسٹریلوی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بارہ ہزار سے زائد طلبائ،دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کرونا وبا کے باعث آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش سفری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے، ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ،وزیر خارجہ نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…