منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جلد کو دلکش اوربالوں کومضبوط اورچمکداربنانے والا پھل پپیتا

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )یوں تو پھلوں میں انسانی جسم کو طاقت دینے اورتوانائی بخشنے کی بے پناہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اورہرپھل اپنے اندر منفرد خصوصیات سمیٹے ہوئے ہے ان ہی پھلوں میں پپیتے کو ایک اہم مقام حاصل ہے جواپنی دیگرخوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکداربنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
جلد کو چمکدار اور دلکش بنانا: پپیتے میں وٹامن اے اورپاپین انزائم پائے جاتے ہیں جوجلد کے مردہ خلیوں کودوبارہ سرگرم کردیتے ہیں جس سے جلد تازہ اورچمکدارلگنے لگتی ہے جب کہ یہ جلد کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ جلد کی تازگی کے لیے پپیتے کے ماسک کا استعمال کیا جائے اس کے لیے آدھے پپیے کا اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور اس میں 3 چمچے شہد مکس کر لیں، اب اس ماسک کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
جلد کے داغ کو صاف کریں: کچے پپیتے کو اچھی طرح پیس لیں اور اسے اپنے چہرے پر آدھا گھنٹے تک لگا رہنے دیں، یہ آپ کے چہرے پر بننے والے داغ اور چھائیوں کو ختم کردے گا۔
پھٹی ایڑھیوں کا علاج: پپیتے کا پیسٹ بنا کراسے اپنی پھٹے ،ایڑھیوں اورہاتھوں پرلگائیں اس سے جلد نرم اورملائم ہوجائے گی۔
بالوں کی گروتھ کے لیے: ایک تحقیق کے مطابق پپیتے میں موجود خاص اجزا بالوں کو طاقت دے کرانہیں گنج پن سے بچاتے ہیں۔ ایک ہفتے میں تین بار پپیتا کھانے سے بالوں کو مضبوطی ملتی ہے۔
خشکی کا علاج: ایک کچے پپیتے کے بیج نکال کراس کا پیسٹ بنالیں اورپھراس میں آدھا کپ دہی ملا دیں، اس آمیزے کو 30 منٹ تک بالوں میں لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، کچھ ہی دنوں میں آپ کو خشکی سے نجات مل جائے گی۔
نیچرل کنڈیشنر: پپتیا منرلز،انزائم اور وٹامنز سے بھرپور پھل ہے اس لیے یہ نیچرل کنڈیشنر کا کام کرتا ہے جس سے بال نرم اور ملائم بن جاتے ہیں۔ پپیتا، کیلا، دہی اور ناریل کے تیل کو بلینڈ کرلیں اور ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور گیلے بالوں میں لگا کر آدھے گھنٹے تک بالوں کے گرد تولیہ باندھ لیں پھر ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…