بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ماں کا دودھ پینے والے بچے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )دنیا میں بچوں کی بہت سی بیماریوں کی وجوہات پرہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جس بچے کو ماں اپنا دودھ پلاتی ہے وہ صحت مند رہتا ہے اورجواس نعمت سے محروم ہو، اس میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ ملک میں ہفتہ بریسٹ فیڈنگ جاری ہے۔ ماں کا دودھ بچے کے لئے قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جواسے زندگی بھر کے لئے مضبوط اور بیماریوں سے محفوظ بناتا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ دودھ پلانے کی مدت کم ازکم چھ ماہ ہونی چاہیے تاہم اگر بچے کو ڈھائی سال تک دودھ پلایا جائے تو یہ بچے کے لئے زیادہ مفید ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کےمطابق 70فیصد مائیں بچوں کو اپنے دودھ کی بجائے ڈبوں کا دودھ پلاتی ہیں، جس سے بچے پیٹ، سینے اورجلدی امراض کا آسان شکاربن جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دودھ پلانے کا یہ عمل نہ صرف بچےبلکہ ماں کے لئے بھی سود مند ہے، جو ماں کو چھاتی کے کینسراور موٹاپے سے بچاتی ہے۔ ماں اوربچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی آج بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جارہا ہے جویکم سے 7 اگست تک جاری رہے گا۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بہت ساری ایسی مائیں ہوتی ہیں کہ جنہیں خود بڑی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں لیکن یہ بھی قدرت کا کرشمہ ہے کہ ان کادودھ ان کے بچے کے لیے تریاق ہوتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…