بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت، نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے

تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور جمعرات کو بھی کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند رہے،امن وامان کی صورتحال کے لیئے پنجاب میں دوماہ تک رینجرز تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا،راولپنڈی میں بھی اہم مقامات وارث خان لیاقت باغ،شمس آباد پر رینجرز دستے تعینات کر دی گئی،فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی،صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں کو سردست بند کرنے کے احکامات نہیں،سرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں،مری روڈ اور ملحقہ علاقوں سے متصل اسکول کالج بند ہیں، بچوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کے پیش نظر اسکول کالج انتظامیہ کا صوابدیدی فیصلہ ہوگا،محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…