بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

چین پاکستان کی بڑی پریشانی ختم کرنے کے لئے متحرک

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)چین پاکستان کی بڑی پریشانی ختم کرنے کے لئے متحرک ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی ہےواننگ شین ڈونگ پاور کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ کی سربراہی مےں وفد نے ملاقات کی،جس مےں ساہیوال کول پاور پراجیکٹس کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوااورمنصوبے پر تیز رفتاری سے اقدامات پر اتفاق کےا گےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے اس اہم منصوبے کو جلد سے جلد حقےقت کا روپ دےں گے۔گذشتہ برس آنےوالی رکاوٹوں کے باوجود منصوبے کورےکارڈ مدت مےں مکمل کرنے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھےںگے۔انہوںنے کہا کہ ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس کا منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اور شاندار مثال ہے۔1320 میگاواٹ کے منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ منصوبے کے حوالے سے اب تک تمام امور کو انتہائی برق رفتاری سے آگے بڑھایا گیا ہے۔سائٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز اور عملے کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ قومی نوعیت کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اوراس منصوبے مےں سپر کریٹیکل پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جو ماحول دوست ہیں۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، تاخیر کی کوئی گنجائش نہیںاور میں ذاتی طور پر اس منصوبے پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہا ہوں۔ صدر چینی کمپنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی جانب سے غیرمعمولی تعاون پر شکرگزار ہیں۔ چینی کمپنی کے صدر نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کو 2017 میں مکمل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کے تحت منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سےکرٹری توانائی اورچےنی کمپنےوں ہےواننگ شےن ڈونگ اورروےائی گروپ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجودتھے ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…