کراچی (نیوزڈیسک )نجی لیبارٹری کی جانب سے کراچی میں گارڈن اور نبی بخش تھانے کے اہلکاروں کے لئے ذیابطیس اور کولسٹرول کے مفت ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔نجی لیبارٹری کی جانب سے شہر بھر کے تھانوں میں موجود اہلکاروں کے مفت خون کے ٹیسٹ کرنے کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں گارڈن اور نبی بخش تھانے کے اہلکاروں کے خون کے نمونے لئے گئے ہیں۔ صبح آٹھ بجے سے دوپہر 1 بجے تک گارڈن تھانے میں لگائے جانے والے میڈیکل کمپ میں تین سو سے زائد اہلکاروں کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ تمام اہلکاروں کو ذیابطیس اور کولسٹرول کی رپورٹس پیر کی صبح گارڈن تھانے میں دی جائیں گی۔