منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”مجھے تم پر بھروسہ ہے “ شاہ رخ خان اور آریان جیل میں ملاقات کے دوران بری طرح رو پڑے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)اداکار شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی کی سینٹرل جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا اور شاہ رخ کو جیل کے قیدی میٹنگ سیکشن میں آریان سے بات چیت کے لیے انٹرکام فراہم کیا گیا۔ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی

ہوگئے اور زاروقطار رو دیے۔منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب آریان خان نے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے شاہ رخ بیٹے کو دیکھ کر آنسو ضبط نہ کر پائے جسے دیکھ کر آریان بھی رونے لگا جب کہ دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز آریان نے معافی مانگ کر کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے سبب وہ علاقہ اس وقت خالی کرالیا گیا جب شاہ رخ ملاقات کیلئے آئے تاہم ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی، آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان شیشے کی دیوار اور جنگلا تھا۔علاوہ ازیں ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اْن کے وکیل نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اْن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…