اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے وفاقی وزیر اسد عمر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ ٹویٹر پر شیئرکیا جس میں اسد عمر کا ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ ’’میں ان سب کو یہ پیغام دے رہا ہوں کہ اسد عمر کی یہ ویڈیو سنبھال کر رکھنا تا کہ انہیں چھپنے کی جگہ نہ ملے ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر جیسا کہ لگ رہا ہے انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت ہوئی
، عمران خان پرائم منسٹر ہوئےاور میں بھی الیکٹ ہو کر آیا ، اگر ایک سال کے اندر میں اپنے حلقے کے اندر لوگوں کے جو بنیادی مسائل اس کے اندر واضح تبدیلی نہ لا سکوں تو میں نے استعفیٰ دینا اور گھر چلے جانا ہے ، کیونکہ ہم تو اس لیے آئے تھے بہتری کر سکیں اور اگر ہم بھی بہتری نہ کر سکیں تو لعنت ہے ایسی سیاست پر اور میرے منسٹر بننے کا پھر فائدہ کیا ہے ۔
لعنت ہے ایسی سیاست پر pic.twitter.com/CEBOFCE7mh
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 18, 2021