اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتارملزم ریمبو نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق ریمبو نے ایڈووکیٹ خواجہ اورنگزیب کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی
درخواست ضمانت سیشن جج لاہور کو بھجوا دی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ اکرم نے آج تک جتنے ملزموں کی شناخت پریڈ کی ان میں ریمبو شامل رہا، عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت دیگر پر زیادتی کا الزام لگایا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم اپنے دیئے ہوئے بیان سے مکر رہی ہے، سپریم کورٹ کی جانب اشٹام پر جھوٹی گواہی دینے والے کے خلاف کارروائی کا حکم ہے،عائشہ کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ ملزم سے 10 لاکھ مانگ رہی ہے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ پلاننگ کی آڈیوز اور ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہیں، عائشہ اکرم اپنے پولیس کو دیئے ہوا بیان سے اب مکر رہی ہے۔دوسری جانب مینار پاکستان گریٹر پارک کیس میںاہم ترین پیشرف سامنے آگئی ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرناقانوناً جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب گریٹر اقبال کیس سے جڑے کرداروںعائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔مبینہ ویڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گفتگو کی جارہی ہے ۔ مبینہ آڈیو کے مطابق عائشہ کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھیں ہیں۔ لڑکی کا ساتھی ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔مبینہ آڈیومیں عائشہ کو ریمبو کو تاکید کرتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ،تم کہنا میڈم نے لیا تھاان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں ۔ ریمبو اس کے جواب میں کہتا ہے او کے میں کہہ دوں گا۔