ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

مسلمانوں سے نارواسلوک کا انجام،خفیہ ایجنسیوں کے انکشاف پربھارتی حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی

datetime 31  جولائی  2015 |

نئی دہلی ((نیوزڈیسک)مسلمانوں سے نارواسلوک کا انجام،خفیہ ایجنسیوں کے انکشاف پربھارتی حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی، بھارتی سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہاہے کہ بھارتی پولیس، عدلیہ کی جانب سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر بھارتی مسلمانوں میں دوری اور نفرت کے جذبات بڑھ رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاہے کہ سوشل میڈیا میں پائے جانےوالے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ 1993کے ممبئی بم حملوں کے مقدمے میں یعقوب میمن کو صرف مسلمان ہونے کی سزا دی گئی ہے ۔عہدیدار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ افضل گورو کی پھانسی نے کشمیری نوجوانوں کوبڑی حد تک متاثر کیا تھا اور انہوںنے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کر کے اپنے غصہ کا اظہار کیا اوربھارت مخالف نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم لہرائے ۔بھارتی خفیہ ایجنسیاں سمجھتی ہیں کہ اگرہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو وہ احساس محرومی اور امتیازی سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر عالمی انتہا پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کر کے بھارت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ پریشان کن رحجان ہے جس کا سدباب کیاجانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…