اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ جمعہ کو چیئرمین نیب قمر زماں چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیا نیب کے اعلامیہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے رینٹل پاور پراجیکٹ نوڈیرو ون میں مبینہ بدعنوانی پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع، سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی فیاض الہی ، سابق ایم ڈی پیپکو فیاض احمد خان، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان نے مبینہ طور پررینٹل پاور پراجیکٹ کے 51 میگا واٹ کا ٹھیکہ رینٹل سروسز کنٹریکٹ، آر پی پی رولز اور نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبلیو پی آئی کو دیا اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔ اجلاس میں پی آر سی پشین کے سابق انچارج محمد نعیم خان اور دیگر کے خلاف گندم کے 237458 ٹھیکوں میں 7 لاکھ 17 ہزار روپے کی مبینہ بدعنوانی کی انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے کاغذات میں جعلسازی کر کے دیہہ سٹی رمڑی سکیم 33 کراچی کی 6 ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ کے مبینہ الزامات پر چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور ایف بی آر کے افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے محکمہ آبپاشی گجرات ڈویژن میں اپر جہلم نہر کے سابق ایگزیکٹو انجینئر ہارون خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ ملزم نے بہری رند یالی، چکوری اور لالہ موسیٰ فلڈ بندکی تعمیر نو اور کالرہ دین اور ڈیرہ منور کی ای ماڈلنگ کے پرانے تعمیراتی کام میں غبن کر کے لاکھوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کی ملزم نے ایمرجنسی صورتحال کے نام پر نیلامی کے بغیر اپنے پسندیدہ ٹھیکیداروں کوٹھیکے دیئے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور قرض دہندگی کے ذریعے قومی خزانے کو 86 کروڑ روپے نقصان پہنچانے پر پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر لیاقت درانی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں سرکاری زمین پر غیر قانونی فبضہ کر کے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے پر تاجر فیصل مسرور صدیقی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عباد بلڈرز کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے ، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنا کر قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری فنڈز میں غبن کے مبینہ الزامات پر سندھ کے سابق ایم این اے میر منور تالپور کے خلاف کمپلینٹ ویری فیکشن کی منطوری دیدی ہے۔اجلاس میں الائیڈ کمرشل کوآپریٹوکارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن بند کر کے ان کی جائیداد کا حساب لگانے کیلئے معاملہ پنجاب کوآپریٹو بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپا ¶ کے خلاف عدم ثبوت کی بناءپر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عدم ثبوت کی بناءپر او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف میسرز بیلیلی، ایس پی اے، اٹلی کو ٹھیکہ دینے میں پیر اورنر کی خلاف ورزی کی انکوائری جبکہ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار فتح علی عمرانی کے خلاف کمپلینٹ ویری فیکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 22 جون 2012 سے 25 مارچ 2013 تک 9 ماہ تک وزیر اعظم رہے تھے۔
رینٹل پاور،پرویزاشرف پھر پھنس گئے

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یو سف کا 4 بجے قتل لیکن 3بجے تک ...
-
’’ثناءیوسف اور قاتل کا سوشل میڈیا ایپ پر رابطہ ہوا، پھر دوست بنے تو واٹس ...
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ردوبدل،نیانوٹیفکیشن جاری
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کے تفتیش ...
-
’’ثنا ءیوسف کا “قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد ...
-
مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا ءیوسف کے پڑوسی نے ساری کہانی بتادی
-
ثناکاقتل: ملزم کیلئے دروازہ در اصل کس نے کھو لاجس سے وہ گھر ...
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری ...
-
“ثنا یوسف کی اپنے خاندان میں ہی ایک لڑکے ساتھ بات طے کردی گئی تھی ...
-
مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا، 800 غیر اخلاقی ویڈیوز ...
-
بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یو سف کا 4 بجے قتل لیکن 3بجے تک کس معروف شخصیت سے رابطے میں رہی؟ نا م سا...
-
’’ثناءیوسف اور قاتل کا سوشل میڈیا ایپ پر رابطہ ہوا، پھر دوست بنے تو واٹس ایپ پر آگئے، ملزم نے ایک ہ...
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ردوبدل،نیانوٹیفکیشن جاری
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کے تفتیش میں اہم انکشافات، قتل کی وجوہات...
-
’’ثنا ءیوسف کا “قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لا...
-
مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا ءیوسف کے پڑوسی نے ساری کہانی بتادی
-
ثناکاقتل: ملزم کیلئے دروازہ در اصل کس نے کھو لاجس سے وہ گھر کی دوسر ی منزل تک پہنچا؟ کہانی میں نیا...
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
“ثنا یوسف کی اپنے خاندان میں ہی ایک لڑکے ساتھ بات طے کردی گئی تھی اور ۔ ۔ ۔”نیا دعویٰ سا...
-
مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا، 800 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد’ جرمن باشندہ گینگ...
-
بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 گرائے
-
عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا
-
سوشل میڈیا پر الفت بکھیرنے والی ثنا یوسف کی داستان