بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

ن لیگ کی پریشانیوں میں اضافہ،اسلام آبادمیں بڑا اعلان ہوگیا

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد کی تاجر برادری کا ایک ہنگامی اجلاس جوائنٹ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرو ¿ف عالم کی زیر صدارت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان سمیت تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کی طرف سے بنکاری لین دین پر 0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف 3 اگست 2015 کو ہڑتال اسلام آباد میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تاجروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں بنکاری کے لین دین پر زبردستی ودہولڈنگ ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے اور حکومت سے مطالبہ کہ وہ ایک دن میں 50,000 روپے یا اس سے زائد رقوم کے بنکاری کے لین دین پر 0.3 فیصد ودہولڈنگ کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے انہوںنے کہا کہ حکومت کو چائیے وہ جبراً ٹیکس جمع کرنے کے اقدامات لینے کی بجائے تاجر برادری سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوشش کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری ، سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیر ، نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ ، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر کامران عباسی، انجمن تاجراں اسلام آباد کے صدر کاشف چوہدری، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، جناح سپر مارکیٹ کے صدر محمد اعجاز عباسی ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے سابق صدور خالد جاوید، میاں شوکت مسعود، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر میاں اکرم فرید ، خالد اقبال ملک، فیڈریشن کے چیف کو آرڈینیٹر ملک سہیل حسین اورمقامی مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت تاجر برادی کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔اجلاس صرف یک نکاتی ایجنڈ ا کے لئے بلایا گیا جس کا مقصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف اسلام آباد میں شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال کی تاریخ کا تعین کرنا تھا اجلاس میں یکم اور پانچ اگست کو ہڑتال کرنے کا معاملہ زیر غور لایا گیا تاہم تاجروں نے جوائنٹ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرو ¿ف عالم کو اختیار دیا کہ وہ ہڑتال کے لئے کسی متفقہ تاریخ کا اعلان کریں جنہوں نے سب کی رائے لیکر 3 اگست 2015 کو اسلام آباد میں شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا اور تمام تاجر برادری نے اس کی تائید کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرو ¿ف عالم ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری اور دیگر تاجر راہنماو ¿ں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے کیونکہ اتحاد کے ذریعے ہی وہ اپنے مسائل کو بہتر طور پر حل کرا سکتے ہیں اور حکومت کو اپنا پیغام مو ¿ثر انداز میں پہنچا سکتے ہیں ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…