اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

کالاباغ ڈیم، پنجاب نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 31  جولائی  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر ماحولیات و چیئر مین کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھ رہاہے جبکہ پاکستان میں درجہ حرارت ایک ڈگری پلس بڑھ رہاہے جو تشویش ناک صورتحال ہے ، آبی ذخائر تعمیر نہ کئے گئے تو سیلاب کی تباہ کاریاں بہت زیادہ ہوں گی اورسیلاب کے اثرات دہشت گردی سے زیادہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ایوان اقبال میں منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی معاونت سے سیلاب کی تباہ کاریو ںکو روکنے کے لئے لانگ ٹرم حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جس کے تحت دریا ¶ں کے بیڈ وں سے تمام تجاوزات ختم کی جائیں گی تاکہ پانی کے بہا ¶میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔ انہو ںنے کہاکہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی ۔وزارت خارجہ کے ذریعے بھارت سے رابطہ کیاجارہاہے تاکہ وہ دریا ¶ں میں پانی چھوڑنے سے قبل پاکستان کو آگاہ کرے تاکہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں ۔ انہو ںنے بتایاکہ حکومت پنجاب نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مارچ سے کام شروع کردیاگیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ دریا ¶ں اور نالوں کے پشتوںکو مضبوط بنایاگیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 12 افراد کے خاندانو ںکو پانچ پانچ لاکھ روپے ادا کردیئے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو نکالنے کے لئے 300 ہائی پاور بوٹس خریدی گئی ہیں جو ضلعی انتظامیہ اور فوج کو فراہم کی گئی ہیں ۔انہو ںنے بتایاکہ بوٹس کی مانیٹرنگ کے لئے ٹریکنگ سسٹم اور سرچ لائٹ لگائی گئی ہیںجس سے رات کے وقت ریسکیو آپریشن میں مدد ملے گی ۔انہو ںنے بتایاکہ متاثرہ اضلاع میں 141 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ان میں قیام پذیر متاثرین کو تین وقت کا کھانا دیاجارہاہے ۔اسی طرح 150 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے 27141 افرادکو طبی سہولیات دی گئی ہیں ۔ انہو ںنے بتایاکہ تونسہ کے مقام پر ہائی فلڈ ہے جبکہ تربیلا ، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے – انہو ںنے بتایاکہ جہلم ، چناب ، راوی اور ستلج میں پانی کا بہا ¶ نارمل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…